حکومت آل سعود ،باطل ،فاسد اور امریکہ کی تابعدار حکومت ہے

حکومت-آل-سعود-،باطل-،فاسد-اور-امریکہ-کی-تابعدار-حکومت-ہے

شفقنا (بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ) – مہرنیوز نے براثا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے ایک ممتاز عالم دین صدر الدین قبانچی نے سعودی عرب میں آل سعودی حکومت کی تبدیلی پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل سعود کی حکومت  امریکہ کی تابعدار ،فاسد اور باطل حکومت ہے۔ انھوں نے کہا کہ آل سعود کے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ گہرے اور عمیق روابط ہیں اور اسلامی ممالک پر امریکہ کی یلغار کے پیچھے آل سعودی کا بھر پور تعاون شامل ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک عبد اللہ کا انتقال ہوگیا ہے لیکن سعودی عرب کی حکومت کچھ عرصہ کے لئے اسے چھپا رہی ہے انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کے شیعہ اور سنی مسلمان آل سعودی اور ان کی منحوس اور باطل و فاسد حکومت سے تنگ آچکے ہیں۔ قبانچی نے مصر کے منتخب صدر محمد مرسی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرسی کی فتح در حقیقت امریکہ نواز عرب حکمرانوں کے خلاف عوام کی فتح ہے۔
www.shafaqna.com/urdu
شفقنا اردو

امریکہ کی مشرقی ریاستوں میں طوفان، 9 افراد ہلاک

امریکہ-کی-مشرقی-ریاستوں-میں-طوفان،-9-افراد-ہلاک

شفقنا (بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ) – امریکہ کی مشرقی ریاستوں میں طوفان کے باعث 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ مواصلات کا نطام درہم برہم ہوگیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکہ کی مشرقی ریاستوں میں شدید طوفان کے باعث ایمرجسنی نافظ کار دی گئی ہے اور طوفان کے باعث انڈیانا سے نیو جرسی تک 30 لاکھ لوگ بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔ اے آر وائی کے مطابق طوفان کے باعث مشرقی ریاستوں ورجینیا میں 6، نیو جرسی میں 2 جبکہ میری لینڈ میں ایک شخص ہلاک ہوا۔ بجلی کی عدم دستیابی کے باعث ریسکیو 911 کی سروس بھی متاثر ہورہی ہے۔ انتظامیہ سڑکوں سے ملبہ اٹھانے اور بحلی کی بحالی میں مصروف ہے لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ پانی کا زیادہ سے زیادہ ذخیرہ کرلیں۔ شرقی ریاستوں میں موسم شدید گرم ہے طوفان کے باعث موبائل کا نظام بھی بری طرح متاثر ہے۔
www.shafaqna.com/urdu
شفقنا اردو

مصر کے نومنتخب صدر نے عوام کے سامنے حلف اٹھالیا

مصر-کے-نومنتخب-صدر-نے-عوام-کے-سامنے-حلف-اٹھالیا

شفقنا (بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ) – مصرے کے نومنتخب صدر محمد مرسي نے آج ملک کي  آئيني عدالت کے روبرو اپنے عہدے کا حلف اٹھايا ليکن اسے پہلے انہوں نے جمعے  کي رات  قاہرہ کے التحرير اسکوائر پر لاکھوں کے اجتماع ميں عوام کے سامنے علامتي طور پر  اپنے عہدے کا حلف اٹھاليا تھا۔
سحر کے  مطابق مصرکے نومنتخب صدر نے عوام سے جو وعدہ کيا تھا اس کے مطابق جمعے کي رات  قاہرہ کے التحرير اسکوائر ميں لاکھوں کي تعداد ميں موجود مصري عوام کے سامنے اپنے عہدے کا  حلف ليا۔ اس موقع پر انہوں نے پورے ملک کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت اور طاقت کا سرچشمہ مصري عوام ہيں۔ انہوں نے کہا کہ کوئي بھي ادارہ يا کوئي بھي طاقت عوامي طاقت سے بالاتر نہيں ہے۔محمد مرسي نے اسي طرح زور دے کر کہا کہ مصر ميں آمريت اور فرد واحد کي حکومت کا دور ختم ہوگيا ہے اور اب اس ملک ميں انصاف اور قانون کي حکمراني کا آغاز ہوچکا ہے۔
مصري عوام کے انقلاب کي کاميابي کے بعد پہلے عوامي صدر نے عوام سے وعدہ کيا کہ وہ پورے ملک ميں قانون کي حکمراني کو يقيني بنائيں گے اور مصر کو اس کا اصلي مقام دلائيں گے۔مصر کي خارجہ پاليسي کے بارے ميں بھي محمد مرسي نے کہاکہ وہ خارجہ تعلقات کي برقراري ميں کسي کا بھي دباؤ قبول نہيں کريں گے اور اس سلسلے ميں وہ کسي کي پيروي بھي نہيں کريں گے- انہوں نے کہا کہ داخلہ اور خارجہ پاليسي ميں ان کے نزديک  معيار ملک کا مفاد ہوگا۔
مصر کي تاريخ ميں ايسا پہلي بار ہوا ہے کہ ايک صدر عوام کے درميان اس طرح حاضر ہوا ہو اور اس نے اپنے عہدے کا حلف عوام کے سامنے اٹھايا ہو۔عوام کے سامنے تقريب حلف برداري اگر چہ علامتي نوعيت کي تھي ليکن اس سے اس بات کو کوشش کرنے کي کوشش کي گئي کہ انہوں نے مينڈيٹ اور اعتماد عوام سے حاصل کيا ہے اور عوام نے انہيں اس کي اجازت دي ہے۔اس کےعلاوہ ان کي جانب سے فوجي کونسل کو ايک طرح کا پيغام بھي ہوسکتا ہے۔ بہرصورت محمد مرسي کا يہ اقدام ان کے لئے ايک مثبت پوائنٹ تصور ہوسکتا ہے کم ازکم اس زاويئے  سے کہ انہوں نے اپنا وعدہ پورا کرديا اور مصري عوام کے سامنے قاہرہ کے التحريراسکوائر پر جو اب مصر کے عظيم انقلاب کي علامت بن چکا ہے اپنے عہدے کا حلف اٹھايا۔ ايسا لگتا ہے کہ محمدمرسي نے ملکي مفادات کو ہر دوسري چيز پر ترجيح ديا ہے کيونکہ فوجي کونسل نے کچھ دنوں قبل اعلان کيا تھا کہ اگر مرسي نے آئيني عدالت کے روبرو اپنے عہدے کا حلف نہيں اٹھايا تو وہ اپنے عہدہ صدارت کي خلاف ورزي کريں گے۔ اس ميں شک نہيں کہ اخوان المسلمين اور خاص طور پر مصري عوام کے منتخب صدر جنھوں نے عہدہ صدارت تک پہنچنے کے لئے سخت مراحل کو طے کيا ہے مصر کي مصلحت اسي ميں سمھجھي ہے کہ وہ کم ازکم فوجي کونسل کے اس مطالبے کو مان ہي ليں جو ابھي بھي اقتدار پر قابض ہے۔ مصر کو اس وقت خطرناک صورت حال کا سامنا ہے- فوجي کونسل نے ابھي اقتدار عوام کے منتخب صدر کے حوالے نہيں کيا ہے اور ابھي ملک کے بہت سے اہم فيصلوں کا اختيار اور ويٹو پاور فوجي کونسل کے ہي پاس ہے- اس بات کو محمد مرسي بھي جانتے ہيں اسي لئے انہوں نے کوشش کي کہ اپنے مشکل راستے کا آغاز کسي درد سرکے بغير کريں۔
www.shafaqna.com/urdu
شفقنا اردو

قرآن و سنت کانفرنس لاہورکے حوالے سے مینار پاکستان گراونڈمیں پریس کانفرنس

قرآن-و-سنت-کانفرنس-لاہورکے-حوالے-سے-مینار-پاکستان-گراونڈمیں-پریس-کانفرنس

 

 

 

شفقنا (بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ) – مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے آج لاہور میں مینار پاکستان پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن و سنت کانفرنس کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں ، انہوں نے بتایا کہ ملک بھر سے حسینی قافلے کانفرنس میں شرکت کیلئے لاہور کی طرف حسینی عزم کے ساتھ گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے بڑی تعداد میں جید علماء کرام ،ذاکرین عظام،خطبائ،اسکالرز اور مرد و خواتین سمیت بچوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد ’’قرآن و سنت کانفرنس‘‘میں شرکت کر کے یہ ثابت کر دے گی کہ بانیان پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی اولادیںسرزمین پاکستان پر عالمی استعمار امریکہ اور اسرائیل سمیت بھارت کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، اب بانیان پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی اولادیں دشمنان اسلام و دشمنان پاکستان کو اس بات کی ہر گز اجازت نہیں دیں گےکہ وہ اپنے شیطانی عزائم کو مملکت خداداد پاکستان میں انجام دیں۔
علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ اجتماع گاہ (مینار پاکستان)میں شرکائے  ’’قرآن و سنت کانفرنس‘‘ کے لئے 60,000(ساٹھ ہزار)نشستوں کا اہتمام کیا گیا ہے اور اجتماع گاہ (مینار پاکستان ) میں 5لاکھ افراد کی شرکت کا انتظام کیا گیا ہے۔ ’’قرآن و سنت کانفرنس‘‘ کا عظیم الشا ن اجتما ع پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اور تاریخی اجتماع ہو گا اور  ’’قرآن و سنت کانفرنس‘‘ شرکت متوقع ہے جو ملک کے گوشہ و کنار سے اپنی مدد آپ کے تحت اپنے وسائل خرچ کرتے ہوئے کانفرنس میں شرکت کے لئے پہنچنا شروع ہو گئے ہیں جبکہ ملک کے چاروں صوبوں پنجاب،سندھ،بلوچستان،خیبر پختونخواہ سمیت گلگت ،بلتستان سمیت پاراچنار اور دیگر دور دراز علاقوں سے قافلے رواں دواں ہیں جو آج رات کو جلسہ گاہ میں پہنچ جائیں گے۔
معزز صحافی حضرات! ہم پنجاب حکومت سے درخواست کرچکے ہیں کہ  ’’قرآن و سنت کانفرنس‘‘ کے اجتماع اور ملک بھر سے آنے والے قافلوں کی سیکورٹی کے لئے خاطر خواہ انتظامات کئے جائیں ،ایک ایسے وقت میں کہ جب لاہور میں شائع ہونے والے اخبارات میں اس طرح کی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ جس میں دہشت گردی کے حملوں کے بارے میں بات کی جا رہی ہے،پولیس اور حساس اداروں کو چاہئیے کہ  ’’قرآن و سنت کانفرنس‘‘ کے سیکورٹی انتظامات کو مضبوط بنائیں۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے اپنی دیگر برادر تنظیموں کی معاونت سے 4000رضا کار سیکورٹی کے انتظامات کے لئے تعینات کر دئیے ہیں تا کہ پولیس اور رضا کار باہم مل کر سیکورٹی کو مزید بہتر طور پر انجام دے سکیںاور کسی بھی شیطانی منصوبے کو ناکام بنا دیں ۔
’’قرآن و سنت کانفرنس‘‘ کے حوالے سے ملک بھر کے جید علما ء کرام،ذاکرین عظام،خطبائ،اسکالرز اور تنظیموں نے بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا ہے ،جس کے لئے ہم آپ کے توسط سے ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔ ’’قرآن و سنت کانفرنس‘‘ ملک کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت اختیار کرے گی جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے ملک میں جاری دہشت گردی کے خاتمہ،ملک دشمن عناصر کے راستوں کو روکنے،دہشت گردوں کا خاتمہ،ملک کو درپیش مسائل ،امریکی مداخلت،ڈرون حملوں سمیت دیگر اہم قومی امور پر اہم ترین اعلانات کئے جائیں گے ۔
پریس کانفرنس میں علامہ امین شہیدی کے ہمراہ سربراہ شورائے عالی مجلس وحدت مسلمین پاکستان مولانا شیخ حسن صلاح الدین ، مولانا مرزا یوسف حسین ، سیکرٹر ی جنرل مجلس وحدت مسلمین ،صوبۂ پنجاب مولانا عبد الخالق اسدی، سیکرٹر ی جنرل مجلس وحدت مسلمین ،صوبہ سندھ مولانا مختار امامی ، سیکرٹر ی جنرل مجلس وحدت مسلمین ،صوبہ بلوچستان مولانا مقصود علی ڈومکی،سیکرٹر ی جنرل مجلس وحدت مسلمین ،صوبہ خیبر پختونخواہ مولانا سبیل حسین مظاہری ,سیکرٹر ی جنرل مجلس وحدت مسلمین ، گلگت ،بلتستان مولانا شیخ نیر مصطفوی, سیکرٹر ی جنرل مجلس وحدت مسلمین ،آزاد جموں کشمیرمولانا تصور حسین جوادی بھی موجود تھے۔
مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے آج لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن و سنت کانفرنس کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں ، انہوں نے بتایا کہ ملک بھر سے حسینی قافلے کانفرنس میں شرکت کیلئے لاہور کی طرف حسینی عزم کے ساتھ گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے بڑی تعداد میں جید علماء کرام ،ذاکرین عظام،خطبائ،اسکالرز اور مرد و خواتین سمیت بچوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد ’’قرآن و سنت کانفرنس‘‘میں شرکت کر کے یہ ثابت کر دے گی کہ بانیان پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی اولادیںسرزمین پاکستان پر عالمی استعمار امریکہ اور اسرائیل سمیت بھارت کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،اب بانیان پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی اولادیں دشمنان اسلام و دشمنان پاکستان کو اس بات کی ہر گز اجازت نہیں دیں گےکہ وہ اپنے شیطانی عزائم کو مملکت خداداد پاکستان میں انجام دیں۔
علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ اجتماع گاہ (مینار پاکستان)میں شرکائے  ’’قرآن و سنت کانفرنس‘‘ کے لئے 60,000(ساٹھ ہزار)نشستوں کا اہتمام کیا گیا ہے اور اجتماع گاہ (مینار پاکستان ) میں 5لاکھ افراد کی شرکت کا انتظام کیا گیا ہے۔ ’’قرآن و سنت کانفرنس‘‘ کا عظیم الشا ن اجتما ع پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اور تاریخی اجتماع ہو گا اور  ’’قرآن و سنت کانفرنس‘‘ شرکت متوقع ہے جو ملک کے گوشہ و کنار سے اپنی مدد آپ کے تحت اپنے وسائل خرچ کرتے ہوئے کانفرنس میں شرکت کے لئے پہنچنا شروع ہو گئے ہیں جبکہ ملک کے چاروں صوبوں پنجاب،سندھ،بلوچستان،خیبر پختونخواہ سمیت گلگت ،بلتستان سمیت پاراچنار اور دیگر دور دراز علاقوں سے قافلے رواں دواں ہیں جو آج رات کو جلسہ گاہ میں پہنچ جائیں گے۔ ہم پنجاب حکومت سے درخواست کرچکے ہیں کہ  ’’قرآن و سنت کانفرنس‘‘ کے اجتماع اور ملک بھر سے آنے والے قافلوں کی سیکورٹی کے لئے خاطر خواہ انتظامات کئے جائیں ،ایک ایسے وقت میں کہ جب لاہور میں شائع ہونے والے اخبارات میں اس طرح کی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ جس میں دہشت گردی کے حملوں کے بارے میں بات کی جا رہی ہے،پولیس اور حساس اداروں کو چاہئیے کہ  ’’قرآن و سنت کانفرنس‘‘ کے سیکورٹی انتظامات کو مضبوط بنائیں۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے اپنی دیگر برادر تنظیموں کی معاونت سے 4000رضا کار سیکورٹی کے انتظامات کے لئے تعینات کر دئیے ہیں تا کہ پولیس اور رضا کار باہم مل کر سیکورٹی کو مزید بہتر طور پر انجام دے سکیںاور کسی بھی شیطانی منصوبے کو ناکام بنا دیں ۔
قرآن و سنت کانفرنس ملک کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت اختیار کرے گی جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے ملک میں جاری دہشت گردی کے خاتمہ،ملک دشمن عناصر کے راستوں کو روکنے،دہشت گردوں کا خاتمہ،ملک کو درپیش مسائل ،امریکی مداخلت،ڈرون حملوں سمیت دیگر اہم قومی امور پر اہم ترین اعلانات کئے جائیں گے ۔
پریس کانفرنس میں علامہ امین شہیدی کے ہمراہ سربراہ شورائے عالی مجلس وحدت مسلمین پاکستان مولانا شیخ حسن صلاح الدین ، مولانا مرزا یوسف حسین ، سیکرٹر ی جنرل مجلس وحدت مسلمین ،صوبۂ پنجاب مولانا عبد الخالق اسدی، سیکرٹر ی جنرل مجلس وحدت مسلمین ،صوبہ سندھ مولانا مختار امامی ، سیکرٹر ی جنرل مجلس وحدت مسلمین ،صوبہ بلوچستان مولانا مقصود علی ڈومکی،سیکرٹر ی جنرل مجلس وحدت مسلمین ،صوبہ خیبر پختونخواہ مولانا سبیل حسین مظاہری ,سیکرٹر ی جنرل مجلس وحدت مسلمین ، گلگت ،بلتستان مولانا شیخ نیر مصطفوی, سیکرٹر ی جنرل مجلس وحدت مسلمین ،آزاد جموں کشمیرمولانا تصور حسین جوادی بھی موجود تھے۔ منبع شیعت نیوز
www.shafaqna.com/urdu
شفقنا اردو

جیو نیوز: آج دن کا آخری منٹ 60کے بجائے 61سیکنڈ کا ہوگا

جیو-نیوز-آج-دن-کا-آخری-منٹ-60کے-بجائے-61سیکنڈ-کا-ہوگا

 

 

شفقنا (بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ) – کراچی… آج دن کا آخری منٹ 60کے بجائے 61سیکنڈ کا ہوگا۔ زمین کو اپنے محور پر گردش مکمل کرنے کے لیے چوبیس گھنٹے یعنی 86ہزار 400سیکنڈ اور ایک لمحے کا مختصر حصہ درکار ہوتا ہے۔ ایک لمحے کا یہ مختصر حصہ کئی سال میں ایک سیکنڈ کے برابر ہوجاتا ہے۔ روایتی گھڑیوں کوایٹمی گھڑی سے ہم آہنگ کرنے کے لیے کچھ برسوں بعد 24گھنٹے میں ایک سیکنڈ کا اضافہ کرنا پڑتا ہے جسے لیپ سیکنڈ کہا جاتا ہے۔ لیپ سیکنڈ کا سلسلہ 1972میں شروع کیا گیا تھا اور اب تک یونیورسل ٹائم میں پچیس مرتبہ ایک سیکنڈ کا اضافہ کیا جاچکا ہے۔ آخری بار 2009 میں لیپ سیکنڈ کا اضافہ کیا گیا تھا۔

شفقنا اردو

www.shafaqna.com/urdu

ینگ ڈاکٹرز ہڑتال،مذاکرات کیلیےمزید1دن کی مہلت

ینگ-ڈاکٹرز-ہڑتال،مذاکرات-کیلیےمزید1دن-کی-مہلت

شفقنا (بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ) – پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری ہے۔ہڑتال ختم کرنے کی ڈیڈ لائن گزرنے پر مذاکرات کے لیے مزید ایک دن کی مہلت دے دی گئی۔ صوبائی حکومت نے چار سو چوون خواتین میڈیکل افسران کا تقرر کردیا۔ پنجاب کے نوجوان مسیحا اپنا فرض بھول کر سروس اسٹرکچر کے مسئلے پر ہڑتال پر بیٹھے ہیں۔ تیرا دن کے دوران انہوں نے کسی مریض کا علاج تو کیا چیک اپ تک نہیں کیا۔ اب وہ اسپتالوں سے نکل کر احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ اے آر وائی کے مطابق حکومت پنجاب تیرہ روز گزرنے کے باوجود مسئلے کے حل کیلئے زبانی دعوے ہی کر رہی ہے۔ ہڑتال ختم کرنے کیلئے دی گئی ڈیڈ لائن میں مزید ایک روز کی مہلت مذاکرات کے نام پر دے دی گئی ہے ساتھ ہی دھمکی بھی شامل کی گئی پھر بھی ہڑتال ختم نہ ہوئی تو دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کرکے ہڑتالیوں کے خلاف مقدمات درج اور بھرپور کارروائی کی جائے گی۔ صوبائی حکومت نے میڈیکل کو لازمی سروس قرار دینے کے بعد ہڑتال غیر قانونی قرار دے دی ہے لیکن نوجوان مسیحا ہیں کہ اپنی ضد پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ حکومت پنجاب اور ینگ ڈاکٹرز کے درمیان محاذ آرائی کا سب سے بڑا شکار سرکاری اسپتالوں کا رخ کرنے والے غریب مریض اور ان کے اہلخانہ بن رہے ہیں۔ صوبائی حکومت نے ہڑتالی ڈاکٹرز کا مقابلہ کرنے اور مریضوں کی مشکلات کم کرنے کے لئے نئی بھرتی شدہ چار سو چوون خواتین میڈیکل افسران کی تقرری کردی ہے۔

شفقنا اردو

www.shafaqna.com/urdu

 

چين نے ایران کے خلاف یکطرفہ امریکی پابندیوں کی پھر مخالفت کر دی

چين-نے-ایران-کے-خلاف-یکطرفہ-امریکی-پابندیوں-پھر-مخالفت-کر-دی

شفقنا (بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ) – چین کی وزارت خارجہ نے امریکہ کی طرف سے ایران کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کی ایک بار پھر مخالفت کی ہے۔ امریکہ کی طرف سے چین، سنگا پور کو ایران کے تیل کی خرید سے مستثنی کئے جانے کے بعد چين کی وزارت خارجہ کے ترجمان ھونگ لی  نےکہا ہے کہ وہ امریکہ کی  ایران کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کے خلاف ہے۔ مہر خبررسان ایجنسی نے چائنا ڈیلی کے حوالے سے  نقل کیا ہے کہ چینی ترجمان نےکہا کہ چين  ایران کے تیل کا سب سے خریدار ہے اور وہ اپنی انرجی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مزید تیل در آمد کرےگا۔ چين کا کہنا ہے کہ تیل کی خرید سے نہ تو سکویرٹی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہوتی ہے اون نہ ہی کسی تیسرے ملک کو نقصان ہوتا ہے۔

شفقنا اردو

www.shafaqna.com/urdu

یکم جولائی کو قرآن و سنت کانفرنس میں ملک بھر سے حسینیوں کی آمد کا سلسلہ جاری

یکم-جولائی-کو-قرآن-و-سنت-کانفرنس-میں-ملک-بھر-سے-حسینیوں-کی-آمد-کا-سلسلہ-جاری

شفقنا (بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ) – یکم جولائی کو مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے ہونے والی قرآن و سنت کانفرنس میں ملک بھر سے حسینیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ۔ جبکہ مینار پاکستان میں جلسے کی تیار ی عروج پرمینار پاکستان پر لبیک یاحسین علیہ السلام کے جھنڈے نظر آرہے ہیں ۔حسینیوں میں ایک نیا جوش و جذبہ پائیا جارہا ہے ۔نمائندے کے مطابق ملک بھر سے بڑی تعداد میں جید علماء کرام ،ذاکرین عظام،خطباء،اسکالرز اور مرد و خواتین سمیت بچوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد ’’قرآن و سنت کانفرنس‘‘میں شرکت کر کے یہ ثابت کر دے گی کہ بانیان پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی اولادیں سرزمین پاکستان پر عالمی استعمار امریکہ اور اسرائیل سمیت بھارت کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،اب بانیان پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح  کی اولادیں دشمنان اسلام و دشمنان پاکستان کو اس بات کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے کہ وہ اپنے شیطانی عزائم کو مملکت خداداد پاکستان میں انجام دیں۔ شیعت نیوز کے کے مطابق ’’قرآن و سنت کانفرنس‘‘ کا عظیم الشان اجتماع عالمی استکبار امریکہ اور اسرائیل کے لئے ایک واضح پیغام ثابت ہو گا کہ امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل اپنی سازشوں سے باز آ جائیں۔ ’’قرآن و سنت کانفرنس‘‘ کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ اجتماع گاہ (مینار پاکستان)میں شرکائے ’’قرآن و سنت کانفرنس‘‘ کے لئے 60,000(ساٹھ ہزار)نشستوں کا اہتمام کیا گیا ہے اور اجتماع گاہ (مینار پاکستان ) میں 5لاکھ افراد کی شرکت کا انتظام کیا گیا ہے۔

www.shafaqna.com/urdu

شفقنا اردو

شام کے مسئلے پر روس اور امریکہ کے درمیان اختلافات ختم نہیں ہو سکے

شام-کے-مسئلے-پر-روس-اور-امریکہ-کے-درمیان-اختلافات-ختم-نہیں-ہو-سکے

شفقنا (بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ) – سوئٹزرلینڈ کے شہرجنیوا میں شام کے بحران کو حل کرنے کے لیے اہم مذاکرات سے پہلے روس اور امریکہ کے درمیان اختلافات ختم نہیں ہو سکے روس نے شام کے بارے میں امریکہ کی گھناؤنی سازش کو رد کردیا ہے۔  مہر خبرساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ شام کے بحران کے حوالے سے روس اور امریکہ کے درمیان اختلافات برقرار ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنیوا کانفرنس میں شام کے حوالے سے کسی معاہدے پر متفق ہونا مشکل ہے۔واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ اور عرب لیگ کے مشترکہ ایلچی کوفی عنان نے سینچر کو جنیوا میں شام کے بحران کے حل کے لیے کانفرنس طلب کی ہے۔

شفقنا اردو

www.shafaqna.com/urdu

کوئٹہ: منظم انداز میں شیعوں کا قتل عام کیا جارہا ہے۔ پاکستان ہیومن رائٹس کمیشن

کوئٹہ-منظم-انداز-میں-شیعوں-کا-قتل-عام-کیا-جارہا-ہے۔-پاکستان-ہیومن-رائٹس-کمیشن

 

 

 

 

شفقنا (بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ) – پاکستان کے انسانی حقوق کے کمیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ کوئٹہ شیعہ کمیونٹی کے افراد نے انہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بعض اہلکاروں یا بعض عناصر کے دہشت گردوں کے ساتھ گٹھ جوڑ کا ثبوت فراہم کیا ہے۔ کمیشن نے جمعہ کو جاری کیے گئے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ کمیشن اس الزام یا دعوے کی صداقت یا سچائی کے بارے میں نہیں کہہ سکتا لیکن اس الزام کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔ انسانی حقوق کمیشن یعنی ایچ آر سی پی کے مطابق صرف رواں سال کے دوران بلوچستان میں ہلاک(شہید) کیے جانے والے شیعہ حضرات کی تعداد ساٹھ سے زائد ہے۔ ایچ آر سی پی کا کہنا ہے کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ قاتل کون ہیں کیونکہ ہر حملے کے ساتھ حملہ آوروں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہیں سکیورٹی فورسز کی ہمدردی اور اعانت حاصل ہے۔ انسانی حقوق کمیشن کی چیئرمین زہرہ یوسف کی جانب سے جاری کیے گئے اس بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں شیعہ زائرین کا قتل اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ دہشت گرد مذہب کی بنیاد پر شہریوں کو نشانہ بنانے پر تلے ہوئے ہیں اور ریاست کوئی کارروائی کرنا نہیں چاہتی یا ان ہلاکتوں کو روکنے میں ناکام ہو گئی ہے۔

شیعہ کلنگ سے نقل کی گئی اس رپورٹ کے مطابق پاکستان کے کمیشن برائے انسانی حقوق نے مطالبہ کیا کہ اس حملے کی تفتیش کے دوران اس بات کی بھی تحقیقات کی جانی چاہیے کہ دہشت گردوں کی مدد اور پشت پناہی کون کر رہا ہے۔ حکومت کمیونٹی کی حالت زار کے بارے میں سوچ بچار کرے، اس فرقے کا منظم اور سوچے سمجھے منصوبے کے تحت قتل عام کھلم کھلا بربریت اور جارحیت ہے۔ کمیشن کو یقین ہے کہ جب تک قاتلوں کو پکڑا نہیں جاتا اور انہیں قرار واقعی سزا نہیں دی جاتی پاکستان ایک ایسی جگہ میں تبدیل ہو جائے گا جہاں زندگی گزارنا مشکل ہو جائے گا۔ایچ آر سی پی نے کہا ہے کہ گزشتہ سال بلوچستان سے ایران جانے والے زائرین کی بس پر حملے کے بعد یہ یقین تھا کہ جب تک مجرموں کو پکڑا نہیں جاتا وہ ایک بار پھر ظلم ڈھائیں گے۔ کمیشن نے یہ الزام بھی عائد کیا گیا ہے کہ ایران جانے والے جن زائرین کو جمعرات کے روز ہدف بنایا گیا درحقیقت وہ کئی بسوں میں سوار تھے لیکن حکام نے انہیں ایک ہی بس میں جانے کے لیے کہا جس کے بعد انہیں نشانہ بنایا گیا۔ کمیشن نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بار پولیس کی ایک ٹیم بس کے ساتھ تھی اور جیسا کہ مستونگ کے حملے میں ہوا نہ تو اس حملے کو روکا جا سکا اور نہ ہی مجرموں کو پکڑا گیا۔ فرق صرف اتنا تھا کہ وہ لوگ جو مارے گئے یا زخمی ہوئے اُنہیں نسبتاً جلدی ہسپتال پہنچایا گیا۔

شفقنا اردو

www.shafaqna.com/urdu