اولمپکس: بدھ کو پاکستان اور ارجنٹینا ہوں گے آمنے سامنے

اولمپکس-بدھ-کو-پاکستان-اور-ارجنٹینا-ہوں-گے-آمنے-سامنے

شفقنا (بین الاقوامی شیعہ  خبر رساں ادارہ)-  لندن اولمپکس کے ہاکی ایونٹ میں بدھ کو پاکستان گروپ بی کے اپنے دوسرے میچ میں ارجنٹینا کا سامنا کرے گا۔ لندن اولمپکس میں پاکستان نے اسپین کے خلاف اپنا پہلا میچ ایک ایک گول سے برابر کھیلا تھا۔ جس سے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا مورال بڑھا ہے۔ قومی ٹیم کے مینیجر خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ اسپین کے خلاف میچ برابر کھیلنے سے کھلاڑیوں میں نیا جوش پیدا ہوا ہے، جو خوش آئند ہے۔ پچھلے چند مقابلوں میں اگرچہ ارجنٹینا کی ٹیم کا پلہ بھاری رہا ہے، لیکن اس بار قومی ٹیم بھی جیت کے لیے پرعزم ہے۔ توقع ہے کہ اس میچ میں شائقین کو کانٹے کا مقابلہ دیکھنے کو ملےگا۔ اے آر وائی

شفقنا اردو
www.shafaqna.com/urdu

بغداد میں دو کار بم دھماکوں میں کم از کم 12 افراد جان بحق ہوگئے

بغداد-میں-دو-کار-بم-دھماکوں-میں-کم-از-کم-12-افراد-جان-بحق-ہوگئے

شفقنا (بین الاقوامی شیعہ  خبر رساں ادارہ)-  عراق کے دار الحکومت بغداد میں آج ہونیوالے دو کار بم دھماکوں میں کم از کم 12 افراد جان بحق ہوگئے ۔ فرانس پریس نے عراق کے سیکورٹی اور اسپتال کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے آج اعلان کیا کہ بغداد کے الکرادہ علاقے میں ہونیوالے دو کار بم دھماکوں میں 12 افراد جاں بحق اور 27 دیگر زخمی ہوگئے ۔ روان مہینے میں کم از کم 280 عراقی شہری دہشتگردی کے واقعات میں مارے گئے ہیں ۔ عراقی ذرائع نے ان حملوں میں امریکہ اورسعودی عرب سمیت بعض عرب ممالک کو عراق میں جاری دہشتگردی میں ملوث بتایا ہے —

شفقنا اردو
www.shafaqna.com/urdu

آدھا بھارت بجلی سے محروم،ٹرین سروس بھی متاثر

آدھا-بھارت-بجلی-سے-محروم،ٹرین-سروس-بھی-متاثر

شفقنا (بین الاقوامی شیعہ  خبر رساں ادارہ)-  نئی دہلی…گزشتہ روز کے بجلی کے بحران سے بھارت ابھی نکلا بھی نہ تھا کہ ایک بار پھر شمالی اور مشرقی گرڈ اسٹیشنز فیل ہونے کی وجہ سے ملک کی نصف آبادی بجلی سے محروم ہوگئی۔بھارت کی شمالی اور مشرقی ریاستیں اس بریک ڈاوٴن سے بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔متعدد ٹرینیں اپنی منزل تک نہ پہنچ سکیں اور راستے میں ہی رکی ہوئی ہیں۔ جسکی وجہ سے مسافر مختلف اسٹیشنوں کے درمیان ہی پھنس گئے ہیں۔اسپتالوں میں بھی بھی بجلی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ آپریشن نہ ہونے کے باعث کئی مریضوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں ہیں۔گزشتہ روز بھی شمالی ریاست کے گرڈ اسٹیشنز فیل ہونے کی وجہ سے دس ریاستیں پندرہ گھنٹے سے زیادہ وقت تک بجلی سے محروم رہیں تھیں جبکہ وزیر اعظم آفس بھی اس بریک ڈاوٴن کی لپیٹ میں آیا تھا۔ جیونیوز
شفقنا اردو
www.shafaqna.com/urdu

علامہ سید ساجد علی نقوی کا بزرگ عالم دین علامہ آغا سیدعلی الموسوی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

علامہ-سید-ساجد-علی-نقوی-کا-بزرگ-عالم-دین-علامہ-آغا-سیدعلی-الموسوی-کے-انتقال-پر-گہرے-رنج-و-غم-کا-اظہار

شفقنا (بین الاقوامی شیعہ  خبر رساں ادارہ)-  قائد ملت جعفریہ پاکستان و ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سینئر نائب صدر علامہ سید ساجد علی نقوی نے بزرگ عالم دین حجۃ السلام والمسلمین علامہ آغا سیدعلی الموسوی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملی نقصان قرار دیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ علامہ آغا سیدعلی الموسوی بزرگ عالم دین کے ساتھ ساتھ ممتاز شخصیت تھے جن کی ملک و قوم کیلئے کثیر و طویل خدمات ہیں جنہیں کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ ان کی رحلت سے ملت ایک مفکر ، مربی اور بزرگ عالم دین سے محروم ہو گئی ہے جن کے خلاء کو پرکرنا مشکل ہو گا۔ انہوں نے حجۃ السلام علامہ آغاسید حیدر موسوی ، حجۃ السلام آغاسید مظاہر موسوی و جمیع پسماندگان سے دلی تعزیت کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
شفقنا اردو
www.shafaqna.com/urdu

سعودی انٹلیجنس چیف بندر بن سلطان کو ہلاک کردیا گیا. اطلاعات

سعودی-انٹلیجنس-چیف-بندر-بن-سلطان-کو-ہلاک-کردیا-گیا-اطلاعات

شفقنا (بین الاقوامی شیعہ  خبر رساں ادارہ)- بین الاقوامی خیراتی تنظیم جو ایک نیوز ویب سائیٹ بھی چلاتی ہے  نےلکھا تھا کہ سعودی انٹلیجنس چیف بندر بن سلطان  کودمشق میں اٹھارہ جولائي کو ہونے والے بم دھماکے میں ملوث ہونے کی پاداش میں ہلاک کردیا گیا ہے۔ دمشق میں ہونے والے بم دھماکے میں شام کے چار اعلی سکیورٹی حکام مارے گئے تھے جن میں وزیردفاع بھی شامل تھے ۔ شام اور سعودی ذرائع نے اس خبر کی نہ تو تصدیق کی ہے اور نہ ہی تردید۔ریڈیو تہران کے مطابق بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ شام میں بھیانک دہشتگردانہ بم دھماکے کرنے کےبعد شاہ عبداللہ نے انہیں ترقی دے کر انٹلجنس چیف بنادیا تھا۔ یاد رہے سعودی عرب نہ صرف شام میں بلکہ پاکستان، افغانستان، چیچنیا، یمن، لبنان ، صومالیہ اور دیگر مقامات پر دہشتگردی کی پشت پناہی کر رہا ہے۔
شفقنا اردو
www.shafaqna.com/urdu

دور جوانی میں‌ مرجع عالیقدر تشیع حضرت آیت الله العظمی سیستانی کی یاد گار اور نایاب تصویر

دور-جوانی-میں‌-مرجع-عالیقدر-تشیع-حضرت-آیت-الله-العظمی-سیستانی-کی-یاد-گار-اور-نایاب-تصویر

شفقنا (بین الاقوامی شیعہ  خبر رساں ادارہ)- دور جوانی میں‌ مرجع عالیقدر تشیع حضرت آیت الله العظمی سیستانی کی یاد گار اور نایاب تصویر
شفقنا اردو
www.shafaqna.com/urdu

مرحوم آغا علی الموسوی کی نماز جنازہ باغ بیرون موچی گیٹ لاہور میں ادا کر دی گئی۔ تصویری رپورٹ

مرحوم-آغا-علی-الموسوی-کی-نماز-جنازہ-باغ-بیرون-موچی-گیٹ-لاہور-میں-ادا-کر-دی-گئی۔-تصویری-رپورٹ

شفقنا (بین الاقوامی شیعہ  خبر رساں ادارہ)- مرحوم آغا علی الموسوی کی نماز جنازہ باغ بیرون موچی گیٹ لاہور میں آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی کی امامت میں ادا کر دی گئی ہے۔ جس میں لاہور کے عوام کی بڑی تعداد، علمائے کرام، شیعہ علماء کونسل، مجلس وحدت مسلمین، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور تنظیم غلامان آل عمران کے کارکنوں نے شرکت کی۔ وفاق المدارس شیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری، مرکزی صدر آئی ایس او اطہر عمران، مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی، شیعہ علماء کونسل پنجاب کے نائب صدر علامہ حافظ کاظم رضا نقوی، ایس یو سی ضلع لاہور کے صدر آصف علی زیدی، اور دیگر رہنما نماز جنازہ میں شریک تھے۔
شفقنا اردو
www.shafaqna.com/urdu

سعودي عرب ، قطر اور ترکي شام ميں بدامني پھيلانے ميں مصروف دہشت گردوں کي ہتھياروں اور پيسوں سے کھل کر حمايت کررہے ہيں۔ شام

سعودي-عرب-،-قطر-اور-ترکي-شام-ميں-بدامني-پھيلانے-ميں-مصروف-دہشت-گردوں-کي-ہتھياروں-اور-پيسوں-سے-کھل-کر-حمايت-کررہے-ہيں۔-شام

شفقنا (بین الاقوامی شیعہ  خبر رساں ادارہ)- شام کي حکومت نے باضابطہ طور پر سعودي عرب قطر اور ترکي پر الزام لگايا ہے کہ وہ شام ميں دہشت گردوں کي حمايت کررہے ہيں۔ شام کي وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کے سکريٹري جنرل بان کي مون اور سلامتي کونسل کے چئير مين کے نام دو الگ الگ خط ارسال کرکے سعودي عرب ، قطر اور ترکي پر الزام لگايا ہے کہ يہ ممالک شام ميں بدامني پھيلانے ميں مصروف دہشت گردوں کي ہتھياروں اور پيسوں سے کھل کر حمايت  کررہے ہيں – ان دونوں خطوں ميں شام  کي حکومت نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہوں نے پچھلے چند دنوں کے دوران بے گناہ شہريوں کو بے رحمي کے ساتھ قتل اور لوگوں کي املاک کو تباہ کرنا شروع کرديا ہے –  شام کي حکومت نے اپنے مراسلوں ميں کہا ہے کہ دہشت گردوں نے دمشق اور حلب ميں انتہائي وحشيانہ کاروائيوں کا ارتکاب کيا ہے اور حلب ميں ابھي بھي ان کے مجرمانہ اقدامات جاري ہيں – شام کي حکومت نے کہا ہے کہ بہت سے دہشت گرد ترک حکومت کي مدد سے شام ميں داخل ہوئے ہيں اور انہوں نے متعدد علاقوں پر قبضہ کرکے عام شہريوں کو انساني ڈھال کے طور پر استعمال کرنا شروع کرديا ہے –
شفقنا اردو
www.shafaqna.com/urdu

کولوراڈو حملے کے ملزم پر فرد جرم عائد

کولوراڈو-حملے-کے-ملزم-پر-فرد-جرم-عائد

شفقنا (بین الاقوامی شیعہ  خبر رساں ادارہ)- امریکی ریاست کولوراڈو کے سینما گھر میں فائرنگ کر کے بارہ افراد کو ہلاک کرنے کے ملزم پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ اے آر وائی نے غیر ملکی میڈیا کے  حوالے سے نقل کیا ہے کہ جیمز ہومز پر ایک سو بیالیس دفعات عائد کی گئیں جس میں قتل عمد بھی شامل ہے۔ قتل عمد کے الزام میں ہومز کو سزائے موت سنائی جا سکتی ہے۔ ہومز پردھماکہ خیز مواد رکھنے پر بھی دفعہ عائد کی گئی۔ جیمز ہومز نے بیس جولائی کو بیٹ مین سیریز کی نئی فلم کے پریمئیر کے دوران فائرنگ کر کے بارہ افراد کو ہلاک اور اٹھاون کو زخمی کردیا تھا جن میں سے چار کی حالت نازک ہے۔
شفقنا اردو
www.shafaqna.com/urdu

سعودي خاتون کو حجاب ميں جوڈو ميں شرکت کي اجازت

سعودي-خاتون-کو-حجاب-ميں-جوڈو-ميں-شرکت-کي-اجازت

شفقنا (بین الاقوامی شیعہ  خبر رساں ادارہ)- وجدان علي سراج عبدالرحيم شہرخاني سعودي عرب کي جانب سے شرکت کرنے والي پہلي دو خواتين ميں شامل ہيں،ليکن لندن ميں ہونے والے حجاب کيخلا ف احتجاج کے بعد ان پر پابندي لگادي گئي تھي.اس کے بعد وجدان نے اولمپک مقابلوں ميں شرکت کرنے سے صاف انکار کرديا تھا.جس پر کافي غورخوض کے بعدانٹرنيشنل اولمپکس کميٹي اور انٹرنيشنل جوڈو فيڈريشن نے انہيں مخصوص ڈيزائن کے ساتھ حجاب کے ساتھ کھيلنے کي اجازت دے دي ہے. جنگ

شفقنا اردو
www.shafaqna.com/urdu